تماثیل تھیٹر میں ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ’’پھلجھڑیاں‘‘کا شاندار آغاز

تماثیل تھیٹر میں ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ’’پھلجھڑیاں‘‘کا شاندار آغاز
تماثیل تھیٹر میں ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ’’پھلجھڑیاں‘‘کا شاندار آغاز

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نور کے نئے سٹیج ڈرامہ’’پھلجھڑیاں‘‘کا شاندار آغاز تماثیل تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اس ڈرامہ کے لئے ماہ نور نے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں اداکارہ و پرفارمر کا کہنا ہے کہ پرستاروں کی جانب سے ملنے والی داد کسی بھی فنکار کے لئے بہت بڑا اعزاز ہوتی ہے ۔’’پھلجھڑیاں‘‘منفرد موضوع پر بنایا جانے والا ڈرامہ ہے جس تحریر و ہدایات بلال چوہدری کی ہیں۔اس ڈرامہ میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہیں ۔ماہ نور کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے شعبہ میں نااتفاقی بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے میں لابی ازم کی بدترین مخالف ہوں۔

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں کبھی بھی کسی لابی کا حصّہ نہیں رہی سیاست کسی بھی شعبہ میں ہو مجھے ناپسند ہے اس لئے میں سیاست سے دور رہتی ہوں ،میرا شمار ان چند فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو صرف اپنے کام سے کام رکھتی ہیں اور دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتیں۔مجھے یقین ہے کہ ’’پھلجھڑیاں‘‘میرا ایک اور کامیاب سٹیج ڈرامہ ہوگا۔

مزید :

کلچر -