دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں،توانائی بھرکرواپس آؤں گا‘ابھیشک

دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں،توانائی بھرکرواپس آؤں گا‘ابھیشک
دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں،توانائی بھرکرواپس آؤں گا‘ابھیشک

  

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری سے دو برس تک کنارہ کشی سے متعلق بالآخر بتا ہی دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے و اداکار ابھیشیک بچن نے فلم نگری سے دور رہنے سے متعلق بتایا ہے کہ فراموش ہونے کے مقابلے میں کسی ایک جگہ تھم جانا میرے لیے بڑا خوف ہے کیوں کہ میں اپنی زندگی میں اپنے مقام کو دوبارہ جاننا چاہتا ہوں اور خود کو دوبارہ توانائی سے بھرنا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے دو برس کنارہ کشی میں گزارے۔ابھیشیک نے کہا کہ یہ صرف (فلمی) صنعت کی بات نہیں ہے بلکہ خود زندگی میں بھی یہی ہوتا ہے، آنکھ سے دور ہونے پر لوگ دماغ سے بھی محو ہوجاتے ہیں، پہلے میرے متعلق یہی خیال کیا جارہا تھا کہ لوگ مجھے بھول جائیں گے لیکن میں بہت مطمئن تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ابھیشیک کی دو سالہ کنارہ کشی سے متعلق ایشوریہ کا کہنا ہے کہ میں ابھیشیک کے فیصلے سے ابتداء سے ہی متفق ہوں کیوں کہ انہوں نے یہ کنارہ کشی اپنے کام پر نظر ثانی کرنے کیلئے اختیار کی تھی ۔

اور اْن کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے کیوں کہ ابھیشیک تمام کمزوریاں اور تجربات کو خود دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ایشوریہ نے مزید کہا کہ میرے نزدیک ہر پروفیشنل شخص کو ایسا ہی کرنا چاہیے جیسا کہ ابھیشیک نے کیا ہے۔

مزید :

کلچر -