شاعری سے بے پناہ لگا ؤ‘ فارغ اوقات میں موسیقی سنتی ہوں،ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر ہماء علی نے کہا ہے کہ مجھے موسیقی اور شاعری سے بے پناہ لگا ؤہے فارغ اوقات میں موسیقی سنتی ہوں اور اچھے شاعر کا کلا م بھی مجھے اچھا لگتا ہے ،شاعری انسانی جذبوں کی حسین ترجمانی ہے جو شاعر اپنے لفظوں میں بیان کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شاعری حقیقت میں ہمارے دلوں کے ترجمان کرتی ہے شاعری کے ساتھ ادب کی دیگر کتابوں کا مطالعہ بھی کرتی ہوں اور فارغ اوقات میں ذہن کو تروتاز ہ کرنے کیلئے شمالی علاقہ جات جاتی ہوں جہاں قدرت کا بے پناہ حسن موجو د ہے ۔ پرفارمرنے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی میں فلم اور سٹیج کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔