شازخان اور زارا نور کی ڈرامہ سیریل ’’ لمحے‘‘نجی ٹی وی سے آن ائیر

شازخان اور زارا نور کی ڈرامہ سیریل ’’ لمحے‘‘نجی ٹی وی سے آن ائیر
شازخان اور زارا نور کی ڈرامہ سیریل ’’ لمحے‘‘نجی ٹی وی سے آن ائیر

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارشازخان اور زارا نور عباس کی نئی ڈرامہ سیریل ’’ لمحے‘‘نجی ٹی وی سے آن ائیر ہوگئی۔دونوں اداکار اس سے قبل کئی پراجیکٹس میں یادگار کردار ادا کرچکے ہیں۔ شاز خان نے مشہہور ڈرامہ’’ یقین کا سفر’’ میں کام کیا تھا جو شائقین نے خوب پسند کیا اور ان کے کردار بیریسٹر دانیال کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔ شاز خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’لمحے ‘‘ میں میراکردار حاشر میرے پہلے کئے گئے کرداروں سے کافی مختلف ہے اس ڈرامہ کے اسکرپٹ میں مجھے روایتی کہانی نظر نہیں آئی، یہ ڈرامہ یقیناً شائقین کو پسند آئے گا، زارا کے ساتھ پہلی بار کام کررہا ہوں۔

، وہ بہت کمال کی اداکارہ ہیں، ان کے ساتھ کام کرنا انتہائی خوشگوار اور آسان رہا۔ اس ڈرامہ کی ہدایات آمنہ نواز خان نے دی ہیں جبکہ اس کو میمونہ خورشید نے تحریر کیا ہے۔شاز خان ، فلم ‘‘پرواز ہے جنون ’’ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں، اس سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پرستاروں سے جو پیار مل رہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’’لمحے‘‘کی پہلی قسط گزشتہ روز ہم ٹی وی سے نشر کیا گیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا۔

مزید :

کلچر -