مجھے گلوکاری کا بے حد شوق ہے،اداکارارباز خان

مجھے گلوکاری کا بے حد شوق ہے،اداکارارباز خان

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکار ارباز خان نے کہا ہے کہ مجھے گلوکاری کا بے حد شوق ہے مگر فلموں کی پروڈکشن اور ڈائریکشن کے ساتھ اداکاری کی وجہ سے میرا گلوکاری کا شوق ادھورا رہ گیا ہے لیکن جب بھی موقع ملتا ہے تو میں اپنے شوق کی تسکین پوری کر لیتا ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ گھر میں اہلیہ کو میری گائیکی عام سی لگتی ہے مگر دوستوں کی محفل میں بھرپور داد وصول کرتا ہوں ۔ مستقبل میں اپنی پشتو فلموں کے لئے خود بھی گانے ریکارڈ کراؤں گا اور لیجنڈ اداکار رنگیلا کے بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہو گا جس نے ڈائریکشن ، پروڈکشن اوراداکاری کے ساتھ فلم کے لئے گانے بھی گائے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے پی کے میں پشتو فلم انڈسٹری عروج پر ہے اور میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری بھی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے اور لاہور کے سٹوڈیو پھر سے آباد ہو سکیں اس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے۔

مزید :

کلچر -