سری دیوی ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے ملتی تھیں،عالیہ بھٹ

سری دیوی ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے ملتی تھیں،عالیہ بھٹ
سری دیوی ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے ملتی تھیں،عالیہ بھٹ

  

ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ سری دیوی انہیں ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے ملتی تھیں،ان کی ناگہانی موت سب کے لئے بڑا نقصان اور دلی صدمے کا باعث بنا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہی تھیں تب انہوں نے سری دیوی کی موت کی خبر سنی، یہ خبر سننے کے بعد ان سے کھانا نہیں کھایا گیا اور وہ بری طرح رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ سری دیوی ہمیشہ محبت اور گرمجوشی سے ملتی تھیں، ان کی موت نہ صرف میرے لئے بلکہ ہم سب کے لئے شدید صدمے کا باعث ہے۔

مزید :

کلچر -