سینئر فنکاراؤں کا نام معیوب انداز میں لینا قابل مذمت

سینئر فنکاراؤں کا نام معیوب انداز میں لینا قابل مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ادکارہ میگھا اور نرگس کے خلاف صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض چوہان کے بیان پرشدید رد عمل دیتے ہوئے سٹار میکر جرار رضوی،آشا چوہدری،ماہ نور،ہانی بلوچ،مایا سونو خان،سہراب افگن،ظفر عباس کھچی،ڈائریکٹر عتیق الرحمن،ہماء علی ،عباس باجوہ ،عباس رائے،آغا عباس اور اشرف خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو فنکاروں کی کردار کشی کی اجازت نہیں ہے فیاض چوہان ایک ذمہ دار منصب پر فائز ہیں ان کو ہر بات سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے چیف جسٹس آف پاکستان, وزیر اعظم عمران خان واقعہ کا نوٹس لیں۔میگھا اورنرگس جیسی سینئر فنکاراؤں کا نام معیوب انداز میں لینا قابل مذمت ہے۔کلچر منسٹر کی باتیں سن کر بہت دل دکھا اور برا لگاسینئر آرٹسٹوں کی کردار کشی کرنے پرشرم آنی چاہیے عمران خان تبدیلی کا نعرہ لگا کر آئے ہیں انہوں کس کو وزیر بنادیاآپ کو تھیٹر ٹی وی اور سینما اچھا نہیں لگتا توبند کردیں مگرکسی کی کردار کشی نہ کریں۔اس قسم کی باتوں سے انتشار پھیلے گا اور فنکار برادری آپ سے اپنی راہیں جدا کرلے گی۔
اچھا ہوا کہ صوبائی وزیر نے اپنے کئے کی معافی مانگ لی ہم امید کرتے ہیں کہ وہ مستقبل میں احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔فنکار بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح ملک کے باعزت شہری ہیں ۔پوری پاکستانی قوم کو وزیر اعظم عمران خان سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں عوام نے اپنی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے ان کو ووٹ دیا ہے اس قسم کے واقعات سے ان کا اوران کی جماعت کاتشخص مجروح ہوگا۔وہ یقیناًاس واقعہ پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

مزید :

کلچر -