عوام نے جو عزت اور مقام دیا ‘فراموش نہیں کر سکتی ،زارا شیخ

عوام نے جو عزت اور مقام دیا ‘فراموش نہیں کر سکتی ،زارا شیخ
عوام نے جو عزت اور مقام دیا ‘فراموش نہیں کر سکتی ،زارا شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی فی الحال فلم انڈسٹری سے دور ہوں لیکن آنے والے وقت میں شائقین کو سرپرائز دے سکتی ہوں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔ زارا شیخ نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور میں پرستاروں کو آنے والے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں زارا شیخ نے بتایا کہ گائیکی میں بھی مجھے سوچ سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اس کے علاوہ ماہ رمضان المبارک میں نعت گوئی کرکے جو دلی سکون نصیب ہوا تھا اس کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔میں اپنا ہر کام منصوبہ بندی سے کرتی ہوں اسی لئے مجھے ہمیشہ کامیابی ملتی ہے۔

مزید :

کلچر -