ریتک روشن اور کنگنا رناوت کی فلموں کا باکس آفس پر ٹکراؤ نہیں

ریتک روشن اور کنگنا رناوت کی فلموں کا باکس آفس پر ٹکراؤ نہیں
ریتک روشن اور کنگنا رناوت کی فلموں کا باکس آفس پر ٹکراؤ نہیں

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار ریتک روشن کی فلم ’’سپر 30‘‘ اور اداکار کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ کا آئندہ سال باکس آفس پر ٹکراؤ نہیں ہو گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ اداکار ریتک روشن کی فلم ’’ سپر 30‘‘ اور اداکار کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ آئندہ سال بھارت کے یوم جمہوریہ پر ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی لیکن اب اطلاعات ہیں کہ اداکار ریتک روشن اور فلم ساز ’’سپر 30‘‘ کی سولو ریلیز چاہتے ہیں جس کے باعث ریلیز کی تاریخ ایک ہفتہ پیچھے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب یہ فلم آئندہ سال 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی اور کنگنا رناوت کی فلم ’’مانیکرنیکا: داکوئین آف جھانسی‘‘ آئندہ سال 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -