سٹیج اداکارہ صنم خان نشے کی لت کے باعث ہسپتال داخل

سٹیج اداکارہ صنم خان نشے کی لت کے باعث ہسپتال داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ صنم خان نشے کی لت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئیں زندگی سے تنگ صنم خان اب موت مانگتی ہیں کیونکہ سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ صنم خان ایک سال سے تھیٹر انڈسٹری سے گم ہیں کیونکہ کوکین اور آئس کے نشے کے باعث وہ ان دنوں شدید بیمار ہیں۔
نشے کے باعث صنم خان کے گردے فیل ہو چکے ہیں اور سب اس کا ساتھ بھی چھوڑ گئے ہیں جس پر وہ خود اپنی موت مانگتی ہیں۔ ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ صنم خان نے خود اپنا یہ حال کیا ہے اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانی اور اب زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

مزید :

کلچر -