اداکارہ و ماڈل اقرا ء عزیز کو کئی فلموں میں کام کی پیشکش

اداکارہ و ماڈل اقرا ء عزیز کو کئی فلموں میں کام کی پیشکش
اداکارہ و ماڈل اقرا ء عزیز کو کئی فلموں میں کام کی پیشکش

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل اقرا ء عزیز کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ ڈرامے ہیں۔رمضان المبارک میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والی سیریل ’’سنو چندا ’’ ہو یا ’’تعبیر’’ ان کی پرفارمنس ہمیشہ پراثر اور متاثر کن ہوتی ہے۔دوسری بہت سے اداکاراؤں کی طرح اقرا ء عزیز کو بھی فلموں میں کام کرنے کی بہت سی آفرز ہیں لیکن ابھی تک انہوں نے کس بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیونکہ وہ کسی خاص سکرپٹ والی فلم کی تلاش ہیں۔اس مناسبت سے اقرا عزیز نے کہا کہ کہانی اور سکرپٹ سب سے اہم ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ابھی تک مجھے کوئی چیز سمجھ میں نہیں آئی کیونکہ میں بہت ہی خاص سکرپٹ کی تلاش میں اور جب بھی مجھے کوئی ایسا سکرپٹ ملا ضرور کام کروں گی۔

میں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ فلم نہیں کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اچھی فلم اچھے ٹیم ورک سے بنتی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقرا عزیز ان دنوں ہم ٹی وی کی نئی سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی’’ میں کام کررہی ہیں جس کے ڈائریکٹر کاشف نثار ہیں اور اقرا کے مقابل عمران اشرف ہیں۔

مزید :

کلچر -