پلاک پنجابی سنیماکے پراجیکٹ پر کام شروع کرے گا،ڈاکٹر صغریٰ صدف

پلاک پنجابی سنیماکے پراجیکٹ پر کام شروع کرے گا،ڈاکٹر صغریٰ صدف
پلاک پنجابی سنیماکے پراجیکٹ پر کام شروع کرے گا،ڈاکٹر صغریٰ صدف

  

لاہور(فلم رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کی ڈائریکٹرڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پلاک جلد پنجابی سنیما کے پراجیکٹ پر کام شروع کرے گا،ٹینڈر تیاری کے مراحل میں ،جلد اخبار کو اشتہاردیا جائے گا،اس سینما کا مقصد صرف پنجابی فلموں کو پرموٹ کرنا ہے،میں صوفی ازم کو ماننے والی خاتون ہوں نیت اچھی ہو تو اللہ تعالیٰ سب کام آسان کر دیتا ہے،ایک انٹرویو میں ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا پلاک ہال کی پورے پاکستان میں سب سے زیادہ بولی لگی ہے پاکستان بھر میں ایسا کوئی ہال نہیں جس کی 26لاکھ بولی لگی ہو،پنجابی سنیما کی تعمیر میں خواہش تھی اس سکیم کو اے ڈی پی میں لے کر گئی تھی لیکن منظوری نہیں ہو سکی تھی ،نیت اچھی تھی اللہ نے کام آسان کردیا،اس سنیما میں پنجابی فلموں کو سبسڈی دی جائے گی جبکہ دیگر فلموں کی بھی نمائش کی اجازت ہو گی۔

مزید :

کلچر -