اذان سمیع خان کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘سے بطور موسیقار کیرئیر کی اْڑان

اذان سمیع خان کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘سے بطور موسیقار کیرئیر کی اْڑان
اذان سمیع خان کی فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘سے بطور موسیقار کیرئیر کی اْڑان

  

لاہور(فلم رپورٹر)زیبا بختیار کے صاحبزادے اذان سمیع خان نے فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘سے بطور موسیقار کیرئیر کی اْڑان بھر لی، حال ہی میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر ان کو خوب داد موصول ہوئی جبکہ انہوں نے’’ فلم پرواز ہے جنون’’ کے چھ میں سے پانچ گیتوں کی موسیقی ترتیب دی ہے جو کہ بطور موسیقار ان کے کیرئیر کا آغاز ہے انہوں نے عاطف اسلم کے گیت تھام لو کی بھی موسیقی ترتیب دی جو ایک رومانوی گانا ہے اور اسے کافی پسند کیا جارہا ہے، فلم کی موسیقی کے حوالے سے اذان کا کہنا تھا کہ فلم کی موسیقی پر کام کرنے کا تجربہ بے حد خوشگوار رہا اور عاطف اسلم کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔فلم ’ ’پرواز ہے جنون‘‘ کامیابی کے ساتھ ملک سمیت بین الاقوامی سینما گھروں میں چل رہی ہے،مومنہ درید کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات حسیب حسن نے دی ہیں جبکہ اس کو فرحت اشتیاق نے تحریر کیا ہے۔

، فلم کی کاسٹ میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر، شاز خان، ہانیہ عامر، کبریٰ خان، عدنان جعفر اور فرحان علی آغا جیسے اداکار شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -