میئر سے ملاقات ، وزیر اعلٰی کا ڈیرہ کے مسائل حل کرنیکا فیصلہ

میئر سے ملاقات ، وزیر اعلٰی کا ڈیرہ کے مسائل حل کرنیکا فیصلہ

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر) مئیر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ کی ایوانِ وزیر اعلی' میں وزیر اعلی' پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ایک گھنٹے سے زائد ون ٹو ون جاری رہنے والی ملاقات میں مئیر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ نے وزیر اعلی' پنجاب کو سیوریج کے مسائل، شہر کی خوبصورتی کے لئے تجاویز، واسا کے قیام، سالڈ ویسٹ منجیمنٹ اتھارٹی منصوبے پر عملدرآمد، کارپوریشن ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز فراہمی کے لئے گزارشات پیش کیں جس پر وزیرِ اعلی' پنجاب سردار عثمان بزدار نے مئیر ڈی جی خان شاہد حمید چانڈیہ کو یقین دلایا ہے کہ ڈی جی خان کے شہریوں کو درپیش تمام مسائل کو(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

بروقت حل کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈی جی خان کو پنجاب کے ترقی یافتہ اضلاع کی فہرست میں لاکھڑا کریں گے، اس موقع پر مئیر ڈی جی خان نے وزیرِ اعلی' پنجاب کو کڈنی سنٹر اور کارڈیالوجی سنٹر کے قیام کے لئے بھی گزارشات پیش کیں جس پر وزیرِ اعلی' پنجاب نے جلد ان منصوبوں پر عملی پیش رفت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -