عمران خان اور چیئرمین نیب کی ملاقات پر تشویش ہے،سعید غنی

عمران خان اور چیئرمین نیب کی ملاقات پر تشویش ہے،سعید غنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد (این این آئی) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نظام کوئی بھی ہو اس میں کچھ نہ کچھ خرابی ضرور ہوتی ہے اور ان (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
خرابیوں کو بہتر بنانے کی گنجائش بھی ہمیشہ رہتی ہے ۔نگراں حکومت کی جانب سے تبادے اور تقرریاں کئے گئے افسران کو اب تک ہم نے تبدیل نہیں کیا ہے جس کا سبب ان کی کارکردگی دیکھنا ہے۔ کرپشن کے الزامات ہونا اور کرپشن ہونا دو الگ الگ اشیوز ہیں۔ اگر کسی کے پاس بھی ہمارے افسران یا خود میرے خلاف بھی کسی غلط کام کے شواہد ہیں تو وہ شیئر کرے۔ کسی کے کہنے پر کارروائی نہیں کی جاتی۔ عمران خان اور چیئرمین نیب کی حالیہ ملاقات پر تشویش ہے ملاقات کی جاری کردہ تصویروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے کوئی ماتحت اپنے بڑے افسر سے مل رہا ہو۔ صوبوں اور وفاق کے درمیان تعلقات کا انحصار ان باتوں پر ہوتا ہے کہ وفاق صوبوں اور وفاق کے درمیان آئینی حقوق دینے میں کتنا سنجیدہ ہے۔ اگر تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کو جائز حقوق دینے میں کوئی مسئلہ پیدا نہیں کیا تو تعلقات اچھے رہیں گے۔گورنر ایک آئینی عہدہ ہے، جو کہ وفاق کی علامت ہے۔ انہیں صوبائی معاملات مداخلت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی انہیں ایسا کرنا چاہیے۔ عمران خان کے نزدیک نئے پاکستان میں مزار قائد پر حاضری ترجیح نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سعید غنی