سردار احمد علی دریشک کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

سردار احمد علی دریشک کی ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ ...

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی ،علاقے میں ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان ،مسائل بارے تفصیلی اگاہ کیا،ٹیچنگ ہسپتال میں گائنی وارڈ ،ایمرجنسی اور سی سی یو پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیر صحت بہت جلد ڈیرہ غازیخان کا دورہ کریں گی اور ٹیچنگ ہسپتال کے نیوبلاک کا افتتاح کریں گی ایم پی اے سردار احمد علی خان دریشک کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین سے لاہور میں ملاقات ہوئی جس(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

میں نئے پراجیکٹس اور فنڈز کی فراہمی اورصحت کے مسائل سے آگا ہ کیا اور ہسپتالوں میں عوام کی درپیش مشکلات بھی بتائیں اور محکمہ صحت کی اپ گریڈ یشن کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سمیت ٹیچنگ ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -