غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا مشن ‘ تاجروں کو ریلیف دیں گے ‘ طارق بشیر چیمہ
حاصل پور( نمائندہ پاکستان ) پاکستان اب جلد ترقی کی منازل طے کرے گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا ۔وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ پاکستان اب جلد ترقی کی منازل طے کرے گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو زندگی کے ہر شعبہ میں ریلیف دینا ہے غریب لوگوں کی معیارزندگی کو بھی بدلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاجر برداری کے لوگ بھی ملک کی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ترقی میں اپنا کردارادا کریں اس موقع پر سیاسی و سماجی راہنما شہزاد رنگا، عمر رنگا، رفیع رضا گل، ممبر بار افضل دھرالہ ایڈووکیٹ، حاجی مبشر، سعید حمید، راؤ حنیف خالد شہزاد کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
بشیر چیمہ