نواں کوٹ مائنر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ فصلیں زیر آب

نواں کوٹ مائنر میں 20فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی ایکڑ فصلیں زیر آب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نواں کوٹ(نامہ نگار)نواں کوٹ مائنر میں 20فٹ چوڑاپڑنے سے کئی درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں مکین محصور ہوکر رہ گئے ، تفصیل کے مطابق ،بستی پٹریاں کے نزدیک نواں کوٹ مائنربرانچ میں 20فٹ گہرا شگاف پڑگیا جسکی وجہ سے درجنوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئی ہیں جبکہ نہری پانی نزدیک موجود بستی بھٹیاں میں بھی داخل ہوگیا جس سے مکین محصور ہوکر رہ گئے جبکہ سب انجینئر شاہد (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
گیلانی موقع پر موجود رہے اور مشینری طلب کرلی علاقہ مکینوں کی مدد سے شگاف پر کرلیاگیاجبکہ ایکسیئن انہار فاروق خان نے بھی موقع کا وزٹ کیا ،کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122کے تازہ دم نوجوان موقع پر موجود رہے اور شگاف پر کرانے میں مدگار ثابت ہوئے اس موقع پر سب انجینئر شاہد گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو پیٹرولنگ پر تھا فوراہی موقع پر پہنچ گیا تھا اندھیرے کی وجہ سے مشکلات آئیں لیکن شکر ہے کی جلد ہی شگاف پر قابو پالیا گیا پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے رہتے ہیں اس موقع پر نائب تحصیلدار ملک ممتاز،محمد اکرم گرداورخالد محمود پٹواری بھی انہار عملہ کی مدد میں پیش پیش رہے۔
شگاف