اراضی ریکارڈ سنٹر خانپور میں’’ بوگس کارروائیوں ‘‘کا انکشاف ‘ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
گڑھی اختیار خان(نامہ نگار)اراضی ریکارڈ سنٹرمیں بوگس انتقالات ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،عملے کی غفلت سے عوام کی مشکلات بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر خان پور میں کرپٹ عملہ زمینداروں کی مشکلات کو کم کرنے کی بجائے مزید اضافے کا سبب بنا ہوا ہے ،جہاں زمین خریدوفروخت میں بوگس انتقال کیے جارہے ہیں اور ایک ہی زمین کو دو افراد کے نام کرنا معمول (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
بنا لیا ہے ،اور درستگی کے لیے بھاری رشوت مانگی جاتی ہے اور نہ دینے والوں کوروزانہ دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں ،موضع جنگی کے کھاتہ نمبر 81میں بھی زمین بیچنے والے کے نام پر بھی زمین موجود اور خریدار کے نام بھی درج اور اب اسکا خمیازہ عوام کیذمے لگا کر رشوت دینے والے افراد کی خرید وفروخت ہورہی ہے لیکن عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اُنہیں تسلی اور دھکے دیے جاتے ہیں ،موضع جنگی کے صفدر حسین نے محمد رمضان ولد غلام مصطفےٰ کو ایک کنال زمین کھاتہ نمبر 106میں فروخت کی جو اس کی اس کھاتے میں ایک ہی کنال تھی ،بعد از اس نے کھاتہ نمبر 98میں ایک کنال کا سودا ظہور اختر ولد غلام مصطفےٰ سے کیا تو انتقال کروانے کے لیے کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر تحصیل خان پور میں روبروگواہان اس نے بیان دیا کہ میں ایک کنال زمین اس کھاتہ میں اسے دے رہا ہوں جس کی تمام سرکاری فیسیں بھی بنک میں جمع کروائی گئی فروخت کندگان کے بیان ہونے کے بعدفرد ملکیت کے لیے ایک ہفتے کا ٹام دیا گیا جب ایک ہفتہ کے بعد ظہور اختر نے فرد ملکیت کا پرچہ لیا تو اس کی فرد ملکیت کھاتہ نمبر 98میں ہونے کی بجائے کھاتہ نمبر 106میں درج تھی جس پر اس نے افسروں کے سامنے شدید احتجاج کیا تو اُنہوں نے اپنی غلطیچھپانے کے لیے اُسے ایک ہفتہ تک درست کرنے کی جھوٹی تسلی دی اور ابھی تک انتقال درست نہیں ہوا بلکہ اپنے عملے کے ذریعے رشوت کا تقاضہ کررہے ہیں محکمہ نے کمپیوٹراراضی ریکارڈ سنٹر خانپور میں تمام کام رشوت کے عوض ہونے سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ،جو ADLRاور کمپیوٹر ریکارڈسنٹر کے انچار ج کی ملی بھگت سے ہورہا ہے ،جنہوں نے دفتر میں تمام تر کاموں کی رشوت وصولی کے لیے طارق نامی شخص کو اختیارات سونپ رکھے ہیں ،جس کے پاس تمام افسران اور پٹواریوں کی مہریں او ر ان دسخت کے عکس موجود ہیں ، عوام کے جائز و ناجائز کام اُسی کے زریعے کیے جاتے ہیں ،ڈریکٹ افسران تک جانے والوں کو انتظار کے سیوا کچھ نہیں ملا ،متاثرہ کسانوں عاشق حسین ،ظہور اختر ،رشید احمد ،غلام نازک ،شبیرخان ،سعید احمد ،محمد یونس صدیق احمد ،سراج احمد محمد بلال نے احتجاج کرتے ہوئے مزید بتایا کہ کئی کھاتوں کے انتقالات پر محکمہ نے اپنی غفلت کا زمہ ہمارے اوپر لگا رکھا ہے ،اور کھاتہ میں زمیں خریدوفروخت اور انتقال وراثت کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،جو عملہ کا معمول بن چکا ہے ،اُنہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی رحیم یا ر خان سے فوری نوٹس لے کرعام عوام کی محکمہ کے کرپٹ لوگوں کی طرف سے رشوت وصولی کے لیے غیر ضروری مشکلات سے چھٹکارہ اور رشوت میں ملوث افراد کے خلاف موثر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔جبکہ کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر خان پور کے انچارج شاہ زیب نے کہا کہ کچھ انتقال میرے چارج لینے سے پہلے کے ہیں ،جنہیں ہم درست کررہے ہیں۔