جنوبی پنجاب کی محرومیاں زیادہ ‘ خطے کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ‘ ہاشم جواں بخت

جنوبی پنجاب کی محرومیاں زیادہ ‘ خطے کے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی ‘ ہاشم ...

  

خان پور ( نامہ نگار)صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ مالی بحران بہت بڑا چیلنج ہے لیکن عمران خان کی قیادت میں اس کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے ، ملکی معیشت کو مضبوظ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ، تحصیل انفارمیشن سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف رانا سدھیر احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا عمران خان پوری قوم کے ہیر و ہیں ، اوورسیز پاکستانیوں سمیت پوری قوم اور عالمی برادری عمران پر اعتماد کرتی ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک سے سرمائیہ کاری آئے گی اورٹیکس اد اکرنے کا رجحان فروغ پائے گا ، انہوں نے کہاکہ عمران خا ن جنوبی پنجا ب کی محرومیوں کو ترقی وخوشحالی میں تبدیل کرنے کے مشن میں مخلص ہیں ، بہت جلد خطے کے عوام کو صوبے کی خوشخبری ملے گی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -