چینی کمپنی کا حویلیاں تا تھاہ کوٹ موٹروے 20ء میں مکمل کرنیکا اعلان

چینی کمپنی کا حویلیاں تا تھاہ کوٹ موٹروے 20ء میں مکمل کرنیکا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی )چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے علمبردار منصوبہ حویلیاں تا تھاہ کوٹ موٹروے کی تعمیر مارچ2020میں مکمل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے ، مذکورہ (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

منصوبہ 1.3ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جو کہ شاہراہ قراقرم کی مؤثر طریقے سے تعمیر کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی کے پراجیکٹ منیجر چو چیانگ فان نے جمعہ کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چو چیانگ فان نے کہا کہ جدید مشنری ، بہترین ٹیکنالوجی اور پاکستانی وچینی انجینئرز کی مشترکہ کاوشوں کیساتھ قراقرم ہائی وے فیز ٹو حویلیاں تا تھاہ کوٹ مارچ2020میں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا جائے گا جو کہ شاہراہ قراقرم کی مؤثر تکمیل کیلئے ایک بہترین سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبے پر 1.3ارب ڈالرز کی لاگت آئیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ کے تحت اب تک 1637چینی شہریوں جبکہ 7097پاکستانی ملازمین کو ملازمت کے مواقع میسر ہوئے ہیں جس سے مقامی افراد کو اپنے معاشی حالات بہتر کرنے میں اور جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں سمجھ بوجھ پیدا کرنے میں مدد ملی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کی تعمیر کیلئے 200پہاڑیوں کو جدید مشنری کے ذریعے کاٹا گیا تاہم دونوں ممالک پر مشتمل انجینئرز نے عزم وہمت کی مثال قائم کرتے ہوئے لگن کیساتھ اپنا کام مکمل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبے میں 95پل،11فلائی اوور اور6ٹنلزتعمیر کیے جا رہے ہیں ۔

حویلیاں موٹر وے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -