گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ‘ حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ‘ لیاقت بلوچ

گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ‘ حکومت اور عوام کی بڑی کامیابی ‘ لیاقت بلوچ

  

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مجلس قائمہ سیاسی و پارلیمانی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کہ پاکستان کا جذبہ عشق مصطفےٰؐقابل فخر اور اہل ایمان کی زندگی کا حاصل ہے ۔ ہالینڈ نے گستاخانہ خاکوں کے مکروہ مقابلہ کی منسوخی کا اعلان کیا ہے، یہ حکومت اور عوام کی کامیابی ہے ۔ عالمی سطح پر مستقل قانون سازی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے تاکہ یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پی پی کے ناقابل فہم رویوں کی وجہ سے اپوزیشن کا اتحاد مجروح ہور ہاہے ۔ اب جب یہ واضح ہے کہ پی پی کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی صدارتی الیکٹرول کالج میں عددی تعداد زیادہ ہے تو آصف علی زرداری ضد کی بجائے اپنا امیدوار مولانا فضل الرحمن کے حق میں دستبردار کرالیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تمام سرکاری ذرائع استعمال کر کے صدر کے انتخاب کے لیے گنتی پوری کررہی ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کو بہر حال آئندہ بھی قومی اسمبلی ، سینیٹ ، خیبر پی کے ، بلوچستان ، پنجاب میں متحد ہو کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

لیاقت بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -