15سے زائداشیاء کی قیمتیں ہائی‘مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف

15سے زائداشیاء کی قیمتیں ہائی‘مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں انکشاف

  

ملتان( نیوز رپورٹر )ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں سال بھر میں سب سے کم صرف 2.60فیصد (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

اضافہ ہوا ملک بھر سے 53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ1کی قیمتوں میں کمی اور27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملتان سمیت ملک بھرمیں ایل پی جی سلنڈر‘ گڑ‘دال چنا‘ چاول باسمتی ٹوٹا‘ آلو‘ صابن‘ چاول اری6‘بریڈ پلین‘ دال مونگ‘ ادرک‘چائے کی پیالی‘ سرسوں کا تیل‘ گھی پیکٹ‘ گوشت پلیٹ کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر‘ پیاز‘ چکن فارمی‘ انڈے‘ کیلا‘ چینی‘ سگریٹ‘ دال ماش‘ گندم‘ آٹے کا تھیلا‘ سرخ مرچ پسی ہوئی کی قیمتوں میں کمی گوشت بغیر ہڈی‘ مٹن‘ تازہ دودھ‘ دہی‘ خشک دودھ‘ کوکنگ آئل ٹن پیک‘ گھی ٹن پیک‘ دال مسور‘ نمک‘ دال پلیٹ‘ لٹھا‘ لان پرنٹ‘ شرٹ‘ مردانہ و زنانہ جوتے‘ بجلی و گیس چارجز‘ مٹی کا تیل‘ جلانے کی لکڑی‘ بلب‘ کپڑے دھونے کا صابن‘پٹرول‘ڈیزل‘ ماچس اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -