حکومت کے مضبوط موقف کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا ‘ ظہور احمد کھرل

حکومت کے مضبوط موقف کے باعث گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہوا ‘ ظہور احمد ...

  

و ہا ڑ ی ( بیو ر و رپو ر ٹ + نما ئند ہ خصو صی) پاکستان تحریک انصاف کے رُکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مضبوط موقف اور (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

حکومت پا کستان کے سخت احتجاج کی وجہ سے ہا لینڈ نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ کردیئے ہیں جس پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر معز زین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقعہ پر چیئرمین یونین کونسل چودھری حبیب احمد بھٹہ والا ، سابق چیئرمین چودھری محمد مشتاق گجر ،ڈاکٹر شہزاد راشد ، رائے عامر اسلم ، رائے مبشر کھرل ، رائے حق نوا ز اور رائے جمشید علی ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہا لینڈ میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا یسے واقعات سے انتہاپسندی کو فروغ ملتا ہے حکومت پا کستان اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اُٹھائے گی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -