سادگی مہم ، فلاپ ؟ وائش چانسلر اسلامیہ یونیوسٹی کا نئی گاڑیاں خریدنے کا حکم

سادگی مہم ، فلاپ ؟ وائش چانسلر اسلامیہ یونیوسٹی کا نئی گاڑیاں خریدنے کا حکم

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے حکومت کے سادگی کے دعوؤں اورہدایات کوہوامیں اڑادیا عمران خان نے وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعدسادگی اپنانے کی ہدایت کی اوروزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں نیلام کرنے کے علاوہ افسران کوسوزوکی کی کلٹس اورسوزوکی مہران استعمال کرنے کاحکم جاری کیالیکن وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹرقیصرمشتاق نے حکومت کایہ حکم ہوا میں اڑادیااوریونیورسٹی کیلئے52 (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

لاکھ کی2700 سی سی ،11 عددXLI کاریں جبکہ دوعددہائی لکس ڈالے خریدنے کاآرڈر جاری کردیاہے اوراس کیلئے2 کروڑ50 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے شہریوں نے وائس چانسلر ڈاکٹرقیصرمشتاق کی ان شاہ خرچیوں اورحکومتی ہدایات کے برعکس اقدامات پرانتہائی افسوس کااظہارکیاہے اوراس کی تحقیقات کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ وائس چانسلر نے اپنے کمیشن اورمفاد کی خاطریہ اقدام کیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -