شہباز شریف ہسپتال ‘ 70سے زائد برطرف ڈیلی ویجز ملازمین کا مظاہرہ ‘ نعرے بازی

شہباز شریف ہسپتال ‘ 70سے زائد برطرف ڈیلی ویجز ملازمین کا مظاہرہ ‘ نعرے بازی

  

ملتان(وقائع نگار )شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے برطرف 70سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ، مظاہرین نے کہا کہ انہیں دو ماہ سے تنخواہ بھی ادانہیں کی گئی اور ملازمت سے بھی فارغ کردیا گیا ہے جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

حکومت نے ایک طرف تو ایک نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے اور دوسری جانب پہلے سے بھرتی ملازمین کو بے روزگار کیا جارہاہے ملازمین نے کہا کہ انہیں مستقل کرنا چاہئے تھا مگر وہ تو نوکری سے ہی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے ملازمت پر بحالی کا مطالبہ کیا، شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کا بجٹ نہ ملنے کے باعث مذکورہ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے تا ہم انتظامیہ نے ملازمین سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیسے ہی بجٹ ملے گا ملازمین کو دوبارہ بھرتی کیا جائیگا کیونکہ ملازمین کی ہسپتال میں ضرورت ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -