سول ہسپتال بہاول پور ، گائنی وارڈ ڈاکٹرز کی غفلت ، زچہ و بچہ جاں بحق ، ورثا کا احتجاج

سول ہسپتال بہاول پور ، گائنی وارڈ ڈاکٹرز کی غفلت ، زچہ و بچہ جاں بحق ، ورثا کا ...

  

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ہسپتال گائنی وارڈ کے ڈاکٹرزکی مجرمانہ غفلت کے باعث زچہ اوربچہ کی زندگیاں چلی گئیں محنت کش اعجاز اپنی اہلیہ عائشہ بی بی کوسول ہسپتال لے کرآیاتوڈاکٹروں نے پرائیویٹ آپریشن کامشورہ دیدیا ہسپتال سے ڈیلیوری کرانے کے اصرار پرانتھیزیا فنٹس ٹیسٹ کے بغیر ہی انتھیزیا دیدیاحالت غیر ہونے پر ریسکیو1122 کی گاڑی منگواکر شعبہ حادثات بھجوایاغریب مریضہ نے بروقت علا ج معالجہ نہ ہونے پرایک گھنٹہ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

تک تڑ پ تڑپ کرجان دیدی بچہ بھی ماں کے پیٹ میں ہلاک ہوگیا تفصیل کے مطابق ساملاں بستی کارہائشی محمداعجاز اپنی بیوی عائشہ بی بی کوڈیلیوری کے سلسلے میں سول ہسپتال لے گیاتوگائنی وارڈ کے ڈاکٹروں نے اسے پرائیویٹ ہسپتال میں لے جانے کامشورہ دیاانہوں نے پرائیویٹ ہسپتال کے خرچہ سے معذوری کااظہارکیاتوڈاکٹروں نے لیبرروم کے کمرہ نمبر8 میں دودن تک بغیرعلاج معالجہ مریضہ کو لٹائے رکھا29 اگست کی رات انتھیزیا فٹنس ٹیسٹ کیے بغیر ہی مریضہ کولبیرروم میں لیجا کرانتھیز یادیدیاجس کے بعد اس کی حالت غیر ہوگئی اس کے بعدلیڈی ڈاکٹروں نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے ریسکیو1122 کی گاڑی منگواکرمریضہ کوبی وی ایچ کے شعبہ حادثات میں بھجواکرمریضہ کے لواحقین کوکہاکہ مریضہ کے پھپھڑوں میں پانی پڑچکاہے اس کاعلاج ان کے پاس نہ ہے مریضہ کوبی وی ایچ کے شعبہ حادثات میں شفٹ کردیاگیاوہاں پربھی کسی ڈاکٹرزنے توجہ نہ دی مریضہ نے بغیرکسی علاج معالجہ کے ایک گھنٹہ تک تڑپ تڑپ کرجان دیدی اس کے ساتھ اس کابچہ بھی ہلاک ہوگیا واضح رہے کہ سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں اس سے قبل بھی کئی غریب خواتین ڈاکٹروں کی نااہلی اورمجرمانہ غفلت کے باعث اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھوبیٹھی ہیں متاثرہ خاندان نے ڈاکٹروں کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں جب ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرراشد سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کہاکہ علاج معالجہ کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے لیکن کسی کی زندگی بچانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گائنی وارڈ کی متعدد شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن وارڈ کے ڈاکٹرز میری بات سننے کیلئے تیارنہیں ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -