صدارتی الیکشن ،پیپلز پارٹی کااہم مشاورتی اجلاس آج طلب

صدارتی الیکشن ،پیپلز پارٹی کااہم مشاورتی اجلاس آج طلب

  

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں 4ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے بارے میں حکمت عملی طے کرنے کے لئے ہفتہ کی شام چیف منسٹرہاؤس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پیپلز پارٹی کے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹرز بھی شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کے زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے،اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے۔اجلاس میں شرکت کے لئے پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار بیرسٹر اعتزاز احسن بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔اجلاس میں آئندہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرے گی۔

پیپلزپارٹی

مزید :

عالمی منظر -