ڈیرہ ‘ نواز شریف پارک سے ملنے والی لاش ورثا کے حوالے ‘ تحقیقات شروع

ڈیرہ ‘ نواز شریف پارک سے ملنے والی لاش ورثا کے حوالے ‘ تحقیقات شروع

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) نواز شریف پارک جھیل سے ملنے والی نامعلوم شخص کی لاش کے ورثاء کی تلاش کر لی گئی، قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے لاش ورثاء کے حوالے کر دی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نواز شریف پارک کی جھیل کے نزدیک ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ھے جس پر ریسکیو اور پولیس ٹیم نے موقعہ پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیتے ھوئے اسیہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کرتے ہوئے ورثاء کی تلاش شروع کر دی بارہ گھنٹے کی جستجو کے بعد پولیس نے لاش کے ورثاء کو تلاش کر لیا خدابخش شمس آباد کے رہائشی نے بتایا کہ اس کے بیٹے احمد کا دماغی توازن ٹھیک نہیں تھا گزشتہ دو روز سے وہ گم تھا اور وہ اس کو ڈھونڈ رہے تھے اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائیز سید شکیل بخاری نے بتایا کہ انہوں نے قانونی کاروائی کرنے کے بعد لاش اس کے والد خدابخش کے حوالے کر دی ہے جبکہ معاملہ کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں ۔

لاش حوالے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -