اپوزیشن کا واویلا ڈرامہ ‘ حکومت اپنے اہداف حاصل کرے گی ‘ زین قریشی

اپوزیشن کا واویلا ڈرامہ ‘ حکومت اپنے اہداف حاصل کرے گی ‘ زین قریشی

  

ملتان ( نیوز رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم زین قریشی نے کہا ہے کہ ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر پابندی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا ایک سنہرا کارنامہ ہے انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت استعمال کرتے ہوئے اس معاملے پر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کا موقف سے ہالینڈ کی حکومت پر واضح کیا اور اس کے سنگین نتائج سے اسے آگاہ کیا جس کے نتیجے میں ہالینڈ کی حکومت یہ مقابلہ منسوخ کرنے پر مجبور ہوئی۔وہ گذشتہ روزممتاز آباد میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر میاں جمیل احمد ‘سید قمر عباس زیدی ‘سید سجاد محمد نقوی‘ سید جون نقوی ‘علامہ سید عاقل رضا زیدی ‘سیدامیر عبا س نقوی ‘سید ندیم احمد نقوی‘سید علی اصغر نقوی‘سید علی ثقلین زیدی ‘سید ال رضا قا سمی‘ سیدعلی کوثر زیدی ودیگر نے شرکت کی۔ قانون کی حکمرانی، اسٹیٹس کو کا خاتمہ، انصاف کی فراہمی اور عوامی مسائل کا حل ہمارے حکومت کی اولین ترجیحات ہیں اور انشاء اللہ ہم اپنے اہداف حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے میاں جمیل احمدنے کہا کہ عمران خان نہ صرف صادق اورامین ہیں بلکہ ایک سچے مسلمان اور عاشق رسول ہیں اسی لئے ان کی قیادت میں پوری حکومت پاکستانی قوم کی ہم آواز بنی اور انہیں اپنے مقصد میں بھرپورکامیابی ہوئی۔ صدارتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف عمران خان کی حکومت کو ناکام بنانا ہے اور جن لوگوں کے پاس کوئی مقصد نہیں نہیں ہوتا لوگ ان کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے۔اپوزیشن اتحاد بھان متی کا کنبہ ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -