ڈربن میں ڈکیتی مزاحمت پر کالوں نے ایک اور پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا

ڈربن میں ڈکیتی مزاحمت پر کالوں نے ایک اور پاکستانی نوجوان کو قتل کر دیا

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کالوں نے ڈکیتی مزاحمت پاکستانی نوجوان کو چھریوں کے پے درپے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں بسلسلہ روز گار مقیم سرانوالی کے رہائش نوجوان رانا شاہد کو رات کو مسلح کالوں نے ڈکیتی مزاحمت پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا،مقتول کی نعش قانونی کارروائی کے بعد اس کے آبائی شہر سرانوالی بھجوائی جائے گی،جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں میں قتل کی اس اندوہناک واردات پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے انہوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ کی انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس موقع پر روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوے پاکستان ساؤتھ افریقہ یوتھ ایسوسی ایشن کے رہنما سعیدمیونے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ ہمارے ہائی کمیشن کو ساؤتھ افریقہ کے اعلیٰ حکام سے احتجاج کرنا چاہئے۔ملزمان کو ٹریس کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -