امریکی صدر نے عالمی تجارتی تنظیم سے علیحدگی دھمکی دیدی
واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم سے علیحدگی کی دھمکی دے ڈالی،عالمی تجارتی تنظیم اپنا قبلہ درست کرے اور امریکہ کی بہتری کے لئے اقدامات کرے۔ ٹرمپ نے بلوم برگ نیوز سے بات چیت کے دوران کہا کہ تجارتی تنظیم کو امریکہ سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے بصورت دیگر اس تنظیم کو بھی خیر باد کہہ دیا جائے گا۔ امریکی صدر نے گزشتہ دنوں ایک بیان میں عالمی تجارتی تنظیم پر تنقید کرتے ہوئے اس پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی پالیسیاں ٹھیک کرے اور ہماری بہتری کیلیے کام کرے۔ یاد رہے کہ امریکی امور تجارت کے نمائندہ رابرٹ لائٹزر نے اس سال جنوری میں کہا تھا کہ چین کو عالمی تجارتی تنظیم کا حصہ بنانا ایک غلطی تھی ۔