اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع ،15 ستمبر تک جاری رہے گی

اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع ،15 ستمبر تک جاری رہے گی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمدکیلئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جمعہ کو ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اوورسیز پاکستان کی رجسٹریشن گزشتہ روزشروع کردی گئی جوکہ 15 ستمبر تک جاری رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز رجسٹریشن کا آن لائن سسٹم نادرا کی مدد سے کررہے ہیں،کئی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں ، اوورسیز پاکستانی ویب سائٹ چیک کریں۔ترجمان نے کہا کہ رجسٹریشن کے بعد انتخابی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو دی جائیں گی ،بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ووٹر کی سہولت کیلئے نادرا کی مدد سے ویڈیو بھی تیار کی گئی ہے،ویڈیو کے ذریعے ووٹرز کو آن لائن ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا ہے ۔ندیم قاسم نے کہا کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 32 ہزار ہے ،یہ تاثر غلط ہے کہ ان پڑھ افراد ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ووٹنگ کے پائلٹ پراجیکٹس ہیں، الیکشن کمیشن سسٹم سے مطمئن نہ ہواتوپھر نتائج کاحصہ نہیں بنایاجائیگااوورسیزووٹنگ کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔

اوورسیز کی رجسٹریشن

مزید :

عالمی منظر -