فلسطین نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی پانچویں کوشش کل کریگی

فلسطین نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی پانچویں ...

  

غزہ (این این آئی)فلسطین کی نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی طرف سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی پانچویں کوشش (کل)اتوار کو کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق انسداد ناکہ بندی موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی شام پانچ بجے کشتیوں کا ایک قافلہ غزہ بندرگاہ سے سمندر میں داخل ہوگا۔ کشتیوں پر مریض اور دیگر عام شہری سوار ہوں گے۔ اس کوشش کا مقصد غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنا اور عالمی برادری کی توجہ غزہ کے عوام کی طرف مبذول کرانا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی قوم غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش عالمی قوانین، انسانی حقوق اور بنیادی انسانی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

مزید :

عالمی منظر -