ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،15فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک

ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،15فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک

  

ادیس ابابا(این این آئی) ایتھوپیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 15 فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والے بقیہ تین افراد عام شہری ہیں۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر اورومیا کے علاقے میں کہاں گرا اور آیا ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں بھی مزید ہلاکتیں یا کوئی نقصان ہوا یا نہیں،اورومیا کی مقامی کیبنٹ کے وزیر ادیسو اریگا نے ہیلی کاپٹر گرنے کی تصدیق کی اور اس حوالے سے ایک ٹوئٹ بھی کیا۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔وزارت دفاع کے خط کے مطابق فلائٹ نمبر808ہیلی کاپٹر کی پرواز اپنے کام پر مامور تھی اور اپنی منزل سے 20 منٹ کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوئی۔

یہ ہیلی کاپٹر مشرقی ایتھوپیا کے علاقے دائر داوا سے پرواز کرتا ہوا تقریبا 60کلومیٹر دور واقع علاقے بشفتو کی جانب جا رہا تھا لیکن راستے ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔

مزید :

عالمی منظر -