بھار ت میں غیر مستعمل قوانین کو ختم کرنے کا بل منظور

بھار ت میں غیر مستعمل قوانین کو ختم کرنے کا بل منظور

  

لکھنو(آئی این پی)بھارتی حکومت نے غیر مستعمل قوانین کو ختم کرنے کی منظوری دے دیدی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے 95قوانین کو منسوخ کرنے کیلئے اسمبلی میں بل پیش کیا تھا جسے جمعہ کو منظور کر لیا گیا۔ جن قوانین کو ختم کیا جارہا ہے ان میں سے بعض آزادی ہند سے پہلے کے ہیں۔

اس میں بیسک ایجوکیشن ایکٹ1919اور ڈسٹرکٹ بورڈ پرائمری ایجوکیشن1926 شامل ہیں۔حکومت کا خیال ہے کہ ان قوانین کااستعمال نہیں ہوتا یا اس سے بہتر قانون بن چکا ہے۔ وزیر قانون برجیش پاٹھک کے مطابق 1976 تک کے غیر مستعمل 95قوانین کو ختم کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -