مقبوضہ بیت المقدس ،اسرائیلی پولیس نے 6 فلسطینی شہریوں کو پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کرلیا
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے چھ فلسطینی شہریوں کو سنگ باری کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔اسرائیلی عبرانی اخبار کے مطابق مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔ویب سائیٹ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ پولیس نے بیت المقدس سے سنگ باری کے الزام میں 6 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے جنوبی بیت المقدس میں معالیہ عاموس یہودی کالونی کے قریب سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی بس کو نقصان پہنچا۔