تبادلہ کرو یاطلاق دلاؤ،گھر سے دورملازمت پیشہ بھارتی ٹیچروں کا مطالبہ

تبادلہ کرو یاطلاق دلاؤ،گھر سے دورملازمت پیشہ بھارتی ٹیچروں کا مطالبہ

  

ممبئی(این این آئی)مہاراشٹر کے ضلع ایجوکیشن بورڈ میں ایسے ہزاروں شوہر اوربیوی ٹیچرہیں جو کئی برسوں سے ایک دوسرے سے جدا ہوکر دور دراز مقامات پر قائم اسکولوں میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔اس صورتحال سے تنگ آکر ان ٹیچروں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ انکا تبادلہ ایک ہی شہر میں ایک ہی جگہ کیا جائے ورنہ حکومت کو ’’طلاق ‘‘کی درخواست سپرد کردینگے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ان ٹیچروں کی تنظیم ’’ریاست مہاراشٹر ضلع شوہر بیوی یکجا کمیٹی‘‘نے وزیر دیہی ترقیات پنکجا منڈے سے ملاقات کرکے اس سلسلے میں یادداشت پیش کی۔سماجی کارکن ترپتی ڈیسائی نے یہ کمیٹی تشکیل دی۔مہاراشٹر میں ٹیچر میاں بیوی کو 30کلومیٹر کے دائرے میں تعیناتی کا حکم ہے اس کے باوجود زوجین کو ایک دوسرے سے 200سے 1000کلومیٹر دور واقع تعلیمی اداروں میں تعینات کردیا گیا۔ ریاست میں بعض ایسے جوڑے بھی ہیں جو گزشتہ 15برسوں سے مختلف مقامات پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -