جامشورومیں المناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

جامشورومیں المناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

  

جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے دونوں متاثرہ گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدا د ی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کا ر ر و ائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

جامشورہ حادثہ

مزید :

عالمی منظر -