قائداعظم کرکٹ ٹورنا منٹ آج سے شروع ہوگا

قائداعظم کرکٹ ٹورنا منٹ آج سے شروع ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قائد اعظم کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان شکیل خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں لاہور وائٹس، سوئی نادرن گیس پائپ لائینز، پشاور، کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، اسلام آباد، حبیب بینک، فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان جبکہ گروپ بی میں کراچی وائٹس، پاکستان واپڈا، راولپنڈی، سوئی سدرن گیس پائپ لائنز، ملتان، پی ٹی وی، لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز گروپ اے میں ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں لاہور وائٹس اور سوئی نادرن گیس پائپ لائینز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ کے آر ایل سٹیڈیم راولپنڈی میں پشاور کا مقابلہ کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) سے ہوگا، ایبٹ آباد سٹیڈیم میں فاٹا اور نیشنل بینک آف پاکستان کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔ گروپ بی میں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا۔ پنڈی سٹیڈیم میں راولپنڈی اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ ملتان سٹیڈیم میں ملتان اور پی ٹی وی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگے۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں لاہور بلیو اور زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلہ 27 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیمی فائنل مرحلہ یکم نومبر سے جبکہ فائنل میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سپر ایٹ مرحلہ 7 نومبر سے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -