ایشین گیمز مینز ہاکی، فائنل جاپان اور ملائیشیا آج مدمقابل

ایشین گیمز مینز ہاکی، فائنل جاپان اور ملائیشیا آج مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جکارتہ (این این آئی)جاپان اور ملائیشیا کی ٹیمیں اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں (آج) ہفتہ کو مدمقابل ہونگی۔تفصیلات کے مطابق جاپان نے مینز ہاکی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 1-0 سے شکست دیکر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے میچ میں ملائیشیا نے بھارت انتہائی سخت اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کانسی کے تمغے کے حصول کے لئے میچ بھی (آج )ہفتہ کو ہی کھیلا جائیگا۔