ایشین گیمز مینز فٹبال ٹورنامنٹ جنوبی کوریا اور جاپان میں فائنل آج ہوگا

ایشین گیمز مینز فٹبال ٹورنامنٹ جنوبی کوریا اور جاپان میں فائنل آج ہوگا

  

جکارتہ (این این آئی)جنوبی کوریا اور جاپان کی ٹیمیں اٹھارہویں ایشین گیمز مینز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں (آج) ہفتہ کو طلائی تمغے کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی ٗدونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی کوریا نے ویتنام کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں جاپان نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد یو اے ای کو 1-0 سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ میں اس کے علاوہ اسی تیسری پوزیشن کے لئے میچ بھی کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -