اولمپکس گیمز،کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید ہیں:ڈیو رچرڈسن

اولمپکس گیمز،کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید ہیں:ڈیو رچرڈسن
اولمپکس گیمز،کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید ہیں:ڈیو رچرڈسن

  

کولکتہ(اے پی پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028ء میں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہو جائے گی۔ آخری مرتبہ 1900ء میں منعقدہ پیرس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ہوئے تھے اور اس کے بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی اب دوبارہ اس کھیل کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرنا ہماری دیرینہ خواہش بن گئی ہے۔ 2024ء میں پیرس میں شیڈول گیمز کے سلسلے میں نئے کھیلوں کی شمولیت کی ڈیڈلائن گزر جانے کے باعث ہم نے 2028ء گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کو ہدف بنا لیا ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -