ڈیوڈ سلوا کا فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈیوڈ سلوا کا فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان
ڈیوڈ سلوا کا فٹ بال سے باضابطہ ریٹائرمنٹ کا اعلان

  

میڈرڈ(یواین پی)سپین کے مڈ فیلڈر ڈیوڈ سلوا نے انٹر نیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا۔انہوں نے 12سالہ پروفیشنل کیریئر میں125مرتبہ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 35گول اسکور کئے۔ان کی موجودگی میں سپین کو دوہزار دس میں پہلی مرتبہ فیفاورلڈ کپ جیتنے کا موقع ملا جبکہ دوہزار آٹھ اور دوہزار بارہ میں یورپین چیمپئن شپ میں فتوحات کے دوران بھی وہ ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے الگ ہونے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا مگر انہیں اپنے اہداف کے حصول اور قومی نمائندگی پر کافی فخر ہے۔تفصیلات کے مطابق سپین کے مڈ فیلڈر ڈیوڈ سلوا کی موجودگی میں سپین کو دوہزار دس میں پہلی مرتبہ فیفاورلڈ کپ جیتنے کا موقع ملا جبکہ دوہزار آٹھ اور دوہزار بارہ میں یورپین چیمپئن شپ میں فتوحات کے دوران بھی وہ ٹیم کا حصہ تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -