مچل جونسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا

مچل جونسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا
مچل جونسن کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلا

  

سڈنی(اے پی پی)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جونسن نے تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 36 سالہ فاسٹ باؤلر نے 2015ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی تھی لیکن اس کے بعد وہ مختلف ممالک میں لیگز کھیل رہے تھے۔ گزشتہ روز تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 2019ء سیزن میں بھی لیگز کھیلنا چاہتا تھا لیکن بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے اب میرے لئے مزید کھیلنا مشکل ہو گیا ہے اسلئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ کرکٹ سے کنارہ کشی کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نوجوان باؤلرز کی راہنمائی کرنا چاہتا ہوں اسلئے مستقبل میں اگر کسی ٹیم کی طرف سے کوچنگ یا مشیر کی پیشکش کی گئی تو اسے قبول کروں گا کیونکہ کرکٹ سے وابستگی کا یہی راستہ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -