علامہ اقبال کرکٹ ٹرافی ، سیمی فائنل مقابلے سٹار کرکٹ گراؤنڈ ہونگے

علامہ اقبال کرکٹ ٹرافی ، سیمی فائنل مقابلے سٹار کرکٹ گراؤنڈ ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)علامہ اقبال کرکٹ ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے آئندہ ہفتے الیون سٹار کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل میچ الیون سٹار اور کلاسک کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آصف میموریل کلب کا مقابلہ ایسکو سے ہوگا، ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری جاوید علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، گروپ اے میں الیون سٹار کلب، آصف میموریل کلب، اسلام آباد گرینر کلب، الفتح کلب، کنگ جم خانہ اورپنجاب کلب، جبکہ گروپ بی میں ایسکوکلب ، کلاسک کلب ، ینگ کیپٹل کلب، ملت کلب اور جنون کلب کی ٹیمیں شامل ہیں ، گروپ اے سیالیون سٹار کلب اور آصف میموریل کلب جبکہ گروپ بی سے ، ایسکوکلب اور کلاسک کلب نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -