پی ایس بی کے اعلی احکام سابق ڈائریکٹر سے مکان خالی کرانے میں ناکام

پی ایس بی کے اعلی احکام سابق ڈائریکٹر سے مکان خالی کرانے میں ناکام

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلی احکام پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا سے مکان خالی میں ناکام ہوگئے، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا مکان خالی نہ کروانے والے ذمہ دار آفیسر کے خلاف واقع کا نوٹس لیں،ذمہ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا قانونی طور مکان رکھنے اہل نہیں ہیں اگر مکان خالی نہ کروایا گیا تو ملازمتیں جن کو مکان الاٹ ہونا ہے وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے واضع رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا 28 فروری 2018 ء کو اپنے عہدے سے ریٹائرد ہوئے جس کے بعد قوانین کے مطابق ملازم چھ ماہ تک مکان اپنے پاس رکھ سکتا ہے لیکن وہ 28 اگست تک مکان رکھ سکتے تھے اس کے بعد خالی کرنا تھا لیکن اس نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے اعلی احکام کی ملی بھگت سے ابھی تک خالی نہیں کیا، مکان خالی نہ ہونے کے باعث ملازمتیں اور آفسران میں بے چینی پائی جارہی ہے واضع رہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (اکیڈمک) شاہد اسلام پہلے ہی مکان خالی کروانے کے لئے اعلی احکام کو درخواست دے چکے ہیں اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ مکان خالی کروا کر اس کے بعد سینیارٹی کے مطابق نئے آفیسر کو الاٹ کیا جائے، لیکن اس پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی، انہوں نیکہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن کھیلوں کے سب سے بڑے ادارے پاکستان سپورٹس بورڈ میں اس طرح کے غیر قانونی کام ہورہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -