اسلام آباد اکیڈمی کلب کی اے سی ڈی کلب کو 3-0سے شکست

اسلام آباد اکیڈمی کلب کی اے سی ڈی کلب کو 3-0سے شکست

  

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب نے سی ڈی اے کلب کو 3۔0 گول سے ہرادیا، رور گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک اسلام آباد اکیڈمی کلب نے 2۔0 گول سے برتری حاصل تھی، اسلام آباد اکیڈمی کلب نے دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3۔0 گول سے جیت لیا، پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں اسلام آباد اکیڈمی کلب کی طرف سے نصرت نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو 30 ویں منٹ میں مطیع نے گول کرکے مقابلہ دگنا کردیا، دوسرے ہاف کے 10 ویں منٹ میں سعاد نے گول کرکے مقابلہ 3۔0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا، سی ڈی اے کلب کوئی بھی گول نہ کرسکی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -