یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا
راولپنڈی(این این آئی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر کی خصوصی ہدایت پر یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر کے مطابق 6 ستمبر کو کرکٹ، سکواش اور فٹسال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ویمنز کرکٹ کے مقابلے وقار النساء کالج فار ویمن گراؤنڈ میں ہوں گے۔ مینز سکواش کے مقابلے بے نظیر سپورٹس کمپلیکس، ویمنز سکواش کے مقابلے فاطمہ جناح یونیورسٹی جبکہ ویمنز فٹسال کے مقابلے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس، راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔