انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ،پلیئرز کی آمد7 ستمبر سے شروع ہوگی

انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ،پلیئرز کی آمد7 ستمبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا اور غیرملکی کھلاڑی اسلام آباد میں پریکٹس میچ کھیلیں گے۔ شاہد اختر علوی نے کہاکہ دونوں ایونٹس 10 سے 14 ستمبر تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30 ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ہانگ کانگ، ملائشیا ، مصر، ایران، آسٹریا، تھائی لینڈ اور ہالینڈ کے غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ مینز ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر 20 لیو آو اور ویمنز ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13 رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی کے مطابق چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔